the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی


(ایجنسیز)
کیف…یوکرائن کے صدر وکٹر یانو کووچ نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر فوج کے سربراہ کو برطرف کردیا۔ انہوں نے اپوزیشن رہنماوٴں کے ساتھ مذاکرات کا اعلان بھی کیا ہے۔یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں منگل کی شب سیکیورٹی فورسز نے مہینوں سے میدان میں بیٹھے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے کارروائی کی جس کے دوران 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کارروائی کے بعد صدر وکٹر یانو کووچ نے فوج کے سربراہ کرنل جنرل Volodymyr Zamana کو برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ ایڈمرل یوری الین Yuriy Ilyin کو فوج کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کی



صدارتی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اور اپوزیشن رہنما ’جنگ بندی‘ پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ عارضی جنگ بندی کے بعد حکومت اور اپوزیشن رہنما مذاکرات کریں گے تاکہ 2 روز سے جاری پرتشدد کارروائیاں روکی جا سکیں۔یوکرین میں 2روز سے جاری کارروائیوں میں 10 پولیس اہل کاروں سمیت 26 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ مرنے والے کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکا ، یورپی یونین اور دیگر ممالک نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ یورپی یونین اور امریکا نے یوکرین کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی دھمکی بھی دی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.